ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اولمپکس میں بہترین مخلوط ٹیم نہیں بھیجی:پیس

اولمپکس میں بہترین مخلوط ٹیم نہیں بھیجی:پیس

Sun, 18 Sep 2016 17:39:01  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 18؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )اولمپک کے مخلوط ڈبلز مقابلے میں حصہ نہیں لے پانے کی کڑواہٹ اب بھی لینڈر پیس کے ذہن میں ہے اور اس تجربہ کار ہندوستانی اسٹار نے کہا کہ ہندوستان نے ریو میں اس ٹورنامنٹ کے لیے اپنی بہترین ٹیم نہیں بھیجی تھی۔کھیلوں سے پہلے مخلوط ڈبلز میں اپنی شاندار کارکردگی کے تناظر میں پیس نے کہاکہ میں واضح طور پر کہہ سکتا ہوں کہ اس اولمپک اور گزشتہ اولمپکس میں ہم نے اپنی بہترین ٹیم نہیں اتاری۔اس اولمپکس میں مخلوط ڈبلز میں شاندار موقع تھا۔ایک شخص کو 14ماہ میں چار گرینڈسلیم جیتنے سے زیادہ کیا کرنا چاہیے ۔جیتنے کے لیے اور ٹورنامنٹ نہیں بچے ہیں، میں اور ٹورنامنٹ نہیں بنا سکتا۔افسوس ناک طویل کہانی کو مختصر کرتا ہوں، چلئے ان بچوں کو نکھارئیے ۔ریو اولمپکس میں ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا نے ہندوستان کی نمائندگی کی تھی اور اس جوڑی کو سیمی فائنل میں شکست کے بعد کانسہ میڈل کے پلے آف میچ میں بھی شکست جھیلنی پڑی تھی۔ساکیت مائینینی کے ساتھ مل کر ڈیوس کپ کے ڈبلز میچ میں رافیل نڈال اور مارک لوپیز کے خلاف شکست کے بعد پیس نے نامہ نگاروں سے یہ بات کہی۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ وہ ساکیت کے ساتھ جوڑی بنانا پسند کریں گے۔پیس نے کہاکہ میں اس(ساکیت) کے ساتھ کھیلنا پسند کروں گا، میرے کئی شراکت دار رہے جو اس سے کم باصلاحیت تھے۔اگر مجھے ساکیت چھ ماہ کے لیے ملتا ہے اور اگر وہ محنت کرتا ہے تو وہ صرف میرے ساتھ ہی نہیں، بلکہ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بھی گرینڈسلیم خطاب جیت سکتا ہے، وہ گرینڈسلیم فاتح بن سکتا ہے۔ساکیت کی تعریف کرتے ہوئے پیس نے کہا کہ ساکیت میں گرینڈسلیم فاتح بننے کی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہاکہ میں کافی پرجوش ہوں کیونکہ ساکیت اور میں نے پہلی بار ایک ساتھ کھیلا ۔میں اس کی سروس اور ریٹرن سے متاثر ہوں، مجھے لگتا ہے کہ وہ ہارڈ کورٹ کا فطری کھلاڑی ہے۔107کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے بعد مجھے پتہ ہے کہ وہ اتنا برا نہیں ہے۔دوسری طرف ساکیت نے کہا کہ فی الحال ان کی توجہ سنگلز میچوں پر ہے۔انہوں نے کہاکہ جب تک میرا جسم ساتھ دے گا سنگلز میری ترجیح ہے، مجھے ان کا آفر منظور ہے، میں کورٹ کے اندر اور باہر اب بھی کافی کچھ سیکھ رہا ہوں۔طویل راستہ طے کرنا ہے۔اس لیے میں سنگلز کھیلنا پسند کروں گا اور ڈبلز کے ساتھ اسے متوازن کروں گا۔میں اپنی سنگلز درجہ بندی میں بہتری کی کوشش کروں گا جس سے کہ ڈبلز بھی کھیل پاؤں ۔


Share: